• news

آٹے کو اشیاءضروریہ میں شامل ، 3 نئے ماحولیاتی سینٹر بنانے کی منظوری


لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امور قانون سازی نے گندم کے آٹے کو اشیائے ضروریہ میں شامل، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں وسیع کرنے اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے محکمہ ماحولیات میں 3 نئے سینٹر بنانے کی منظوری دےدی ہے۔ کابینہ کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن اور جمہوریہ لبنان کی صاعدہ میونسپلٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دی۔ چیئرمین کمیٹی محمد بشارت راجہ نے کہا کہ مجوزہ ایم او یو پر دستخط کرنے والے افسر کا تعین وزیراعلیٰ کریں گے۔ پہلے گندم ضروری اشیا کی فہرست میں شامل تھی لیکن آٹا شامل نہیں تھا۔گندم کے آٹے کو اشیائے ضروری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 سیکرٹری تحفظ ماحول عثمان علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کےلئے 3 سینٹرز اینوائرنمنٹل مانیٹرنگ سینٹر، اینوائرنمنٹل پالیسی سینٹر اور اینوائرنمنٹل ٹیکنالوجی سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن