• news

حکومت پنجاب کی باکسنگ چیمپئن  عثمان وزیر کیلئے 10 لاکھ روپے کی گرانٹ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر کھیل پنجاب نے عثمان وزیر کو عالمی ٹائٹل کے دفاع کی ٹریننگ کیلئے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔اس موقع پر وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعودکا کہنا تھا کہ عثمان وزیر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، عثمان جوش وولولے سے بھرپور نوجوان ہے۔ حکومت پنجاب ہر قومی سپورٹس ہیرو کی ہرممکن مدد کرنے کیلئے موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن