• news

پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں: شیخ رشید


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات سے الیکشن کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حکومت کی پالیسی ہے نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے ساری پارٹیاں عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے اکٹھی ہیں معیشت ہی قومی سلامتی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرف حالات جا رہے ہیں حکومت کے پاس بھی اسمبلی توڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں جس ڈار کو معیشت کا ارسطو بنا کر پیش کیا اس نے معیشت کا جنازہ نکال دیا سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نیو کلئیر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں جلد سنیں گے کہ تنخواہ اور پنشن کے پیسے نہیں ہیں پرویز الہی عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن