لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا
لاہور( این این آئی) پاکستان کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہورکے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے بڑھ گیا۔آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی سکولوںاور نجی دفاتر 3 روز بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، ملازمین گھروں سے کام کر سکیں گے۔فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور بچوں، بڑوں اور خواتین کو سانس کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے۔