سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم عزیز کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم عزیز کی ضمانت منظور کرلی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی نے موقف اپنایاکہ کیس میں ملزم عزیز سمیت تین افراد کو نامزدکیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب برامد کئے گئے پستول اور گولیاں میچ نہیں ہو سکیں لیبارٹری رپورٹ ملزم کے حق میں جاتی ہے ملزم پر قتل میں مخصوص کردار کا الزام نہیں تھا جبکہ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے اپنے تین ساتھیوں سمیت قتل کیارشتہ کے تنازے پر قتل کیا گیا ملزم کے خلاف 2 نومبر 2021 کو پشاور کے تھانے سربنگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔