پیرو کے صدر کیخلاف مؤاخذے کی تحریک کامیاب، عہدے سے فارغ ہوگئے
پیرو (این این آئی)لاطینی امریکا کے ملک پیرو کیصدر پیڈرو کاستیلو کیخلاف مواخذیکی تحریک کامیاب ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے، اس سے قبل پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنیکا اعلان کیا تھا۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ کانگریس نے صدرکا اعلان نظرانداز کرکے مواخذے پر ووٹنگ کرائی جو کہ کامیاب ہوگئی جس کے بعد پیرو کی نائب صدر دینا بولوارتے نے بطور صدر حلف لے لیا۔واضح رہے کہ پیڈرو کاستیلو گزشتہ سال جولائی میں پیرو کے صدر منتخب ہوئے تھے۔