سندھ حکومت خطرناک وائرس‘ خیال کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے: مسرت چیمہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہر چند روز بعد گھڑی کے معاملے کو زندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ عمران خان نے گھڑی ادائیگی کر کے خریدی اور اسے اپنے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کیا۔ عوام گھڑی جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اکتا چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کیلئے خطرناک وائرس بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی امداد کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے مشہور ہے۔ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر اور شوگر سمیت مختلف مہلک امراض کی ادویات کا فقدان ہے۔ اربوں کی گندم چوہے کھا گئے اور حکومت گڈ گورننس کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال کاسترو ایک ہفتے کیلئے وزیر بنے ہیں۔ عمران کا ارادہ ہے کہ 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں۔ عمران خان 15 سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلیوں کی تحلیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پرویز الٰہی نے کاسترو کو وزارت دینے کی نہیں صرف محکمہ دینے کی بات کی تھی۔ شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحیقات کر رہے ہیں۔