میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے تین آپریشنز کرکے 8 ارب کی منشیات برآمد کرلی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹو ریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بحیرہ عرب میں گذشتہ پانچ دنوں کے اندر مسلسل تین انسدادِ منشیات آپریشنز کرکے 8 ارب کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے مطابق نامعلوم 03 کشتیوں سے27کلو ہیروین اور 1460 کلو چرس برآمد کی گئی، تینوں کشتیوں سے ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریبا 3 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔