• news

پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز کو ادائیگیاں روکنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز کو ادائیگیاں نہ کرنے والے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت مجموعی طور پر27ایسے ممالک ہیں جو زر مبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے باعث بین الاقوامی ایئر لائنز کو ادائیگیاں نہیں کر پا رہے ۔ایک بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے ایسے پانچ سر فہرست ممالک کی فہرست جاری کئی گئی ہے جس پاکستان کا دوسرا نمبر ہے ۔فہرست کے مطابق نائجیریا نے اس 551ملین ڈالر،پاکستان نے225ملین ڈالر،بنگلہ دیش نے208ملین ڈالر،لبنان نے144ملین ڈالر اور الجیریا نے  بین الاقوامی ایئر لائنز کے 140 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق اگر ان ممالک نے متعلقہ ممالک کی ایئر لائنز کو فوری طور پر ادائیگیاں نہ کیں تو ان ایئر لائنز کی طرف سے پاکسان سمیت دیگر ممالک کو سروسز معطل کی جا سکتی ہیں جس کے باعث پاکستان کو ان ممالک میں اپنی فضائی سروسز جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن