امریکہ، روس میں قیدیوں کا تبادلہ: باسکٹ بال کھلاڑی، اسلحہ ڈیلر شامل
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہو گیا، امریکی حکام کے مطابق روس نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو رہا کر دیا۔ امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے میں روس کے اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ کو رہا کر دیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمیلا ہیرس نے امریکی کھلاڑی سے فون پر بات کی۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ برٹنی گرائنر خیریت سے ہیں وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ امریکی کھلاڑی کو منشیات برآمدگی پر فروری میں ماسکو ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ روسی اسلحہ ڈیلر کو امریکی فورسز نے 2008ء میں تھائی لینڈ سے گرفتار کیا تھا۔ روسی اسلحہ ڈیلر پر اسلحہ کی غیر قانونی فروخت کے الزامات تھے۔