حقیقی آمر ہم نہیں امریکہ ہے جو ہمیں کمزور دیکھنا چاہتا ہے: ایران
تہران (این این آئی) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ حقیقی آمر ہم نہیں امریکہ ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔یونیورسٹی طلبہ کے دن کی مناسبت سے تہران یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ مہسا امینی کی حمایت میں تین ماہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ آئی کو آمر پکارا گیا، درحقیقت دنیا میں امریکا ہی وہ واحد آمر ملک ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، افغانستان، شام اور لیبیا کی طرح ایران کا بھی وہی حال کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ ایران ایک مختلف ملک ہے وہ امریکی سازشوں کا شکار نہیں بنے گا۔