بے شرمی کا نام؟ مریم اورنگزیب کا عمران کے ڈیلی میل کے حوالے سے کلپ پر طنز
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے انہیں بے شرمی کا مجسمہ قرار دے دیا۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کا ایک ویڈیو کلپ منسلک کیا جس میں عمران خان دعوی کر رہے ہیں کہ شہباز شریف برطانیہ میں ڈیلی میل پر مقدمہ دائر کرنے کے بعد سنگین قانونی مشکلات میں ہیں، ڈیلی میل نے شہباز شریف پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈیلی میل کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگنے کے بعد عمران خان کے ان ویڈیو بیانات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بے شرمی کا نام؟۔
مریم اورنگزیب