iمعاشی استحکام کیلئے متعلقہ حکام سمگلنگ کیخلاف فعال روڈ میپ وضع کریں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک کی معاشی صورتحال پر بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا، گورنر سٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی اینڈ آئی کسٹمز اور فنانس ڈویژن اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اقتصادی صورتحال اور غیر ملکی کرنسی کے موجودہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔ گندم اور یوریا کی سمگلنگ، انسداد سمگلنگ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر مزید زور دیا کہ وہ ملک میں معاشی اور مالی استحکام لانے کے لیے مختلف اشیاءکی سرحد پار سمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اور فعال روڈ میپ وضع کریں۔
ڈار