ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 224 روپے 40 پیسے ہے۔کاروباری ہفتے میں انٹربنک میں ڈالر 71 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 232 روپے برقرار ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھائو ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔ادھر پاکستان سٹاک میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 46.67پوائنٹس بڑھ کر41698.28پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔