• news

وزارت خزانہ نے ریلوے کی پنشن گرانٹ میںاڑھائی ارب جاری کردیئے

 لاہور( این این آئی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ریلوے پنشنرز کی ادائیگیوں کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع وزارت ریلوے نے کہاکہ پنشنرز آج سے بنکوں سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔ ملک میں ریلوے پنشنرز کی تعداد 16ہزار سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کے باعث وزارت خزانہ نے ریلوے کی ماہانہ پنشن گرانٹ روک لی تھی۔ماہانہ پنشن گرانٹ رکنے کے باعث سوا لاکھ بزرگ پنشنرز مشکلات میں پھنس گئے تھے۔ گرانٹ پنچ کرکے اتھارٹی لیٹرجاری کرنے سے روک دیا ہے۔ ذرائع وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں منظور پنشن گرانٹ روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن