• news

اسلامی ممالک کے حکمران عیاشی ،ذلت کی زندگی سے نکلیں:ریاض حسین نجفی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )وفاق المدارس الشیعہ کے پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعہ المنتظر میں گزشتہ روزکہا کہ 57 اسلامی ممالک کے حکمران عیاشی کر رہے ہیں۔ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتیں اور قدرتی وسائل موجود ہیں مگر ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اکثر عرب ممالک فلسطینیوں کے قاتل ، قبلہ اول کے غاصب اور قابض ناجائز ریاست اسرائیل سے تعلقات بڑھارہے ہیں مگر اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے سامنے نہ جھکو ورنہ تمہارا کوئی حامی اورمددگار نہ ہو گا۔ ہمارا حال یہ ہے کہ پہلے امریکہ اوراب اسرائیل کے سامنے جھک چکے ہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ غلط کاریوں کے باوجود مسلمانوں اجتماعی عذاب امت مسلمہ کا حصہ ہونے اورمعاشرے میں استغفار کرنے والوں کی موجودگی کی وجہ سے نہیں آ رہاحالانکہ ہمارا معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے جس پر عذاب ہونا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے۔پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا جو کسی پر رحم نہیں کرتا اس پر بھی قیامت کے دن رحم نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رحم صرف خاص دوستوں پر ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اپنے بیوی بچوں اور نوکروں پر بھی رحم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن