فٹبال ورلڈ کپ : آج بھی 2کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنلز کا مرحلہ جاری ہے ۔ آج بھی 2کوارٹر فائنل کھیلے جائیںگے ۔شیڈول کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ آج 10 دسمبر کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التہمامہ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی روز انگلینڈ اور فرانس کے درمیان 12 بجے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔