پی سی بی ‘ضلعی انتظامیہ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی 10 سالہ لیز کا معاہدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی 10 سالہ لیز کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کیے۔معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی شریک ہوئے۔