• news

تربیلا پاور سٹیشن  کے سوئچ یارڈ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

تربیلا (نامہ نگار)تربیلا پاور اسٹشن  کے سوئچ یارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی۔ تربیلا سے روات جانے والی مین لائن کی کیبل و بریکر سسٹم جل گیا۔ روات کو تربیلا سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔  تربیلا ڈیم کی فائربریگیڈر کی گاڑیوں و آگ بجھانے والے عملہ نے پونے دو گھنٹوں کی کوششوں کے باعث آگ پر قابو پا لیا۔ کی و بریکر سسٹم  کی مرمت و کیبل کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تربیلا پاور اسٹشن کے سوئچ یارڈ میں شارٹ سرکٹ سے اجانک آگ لگ گئی۔ جس سے روات جانے والی مین لائن کا بریکر سسٹم و کیبل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تربیلا ڈیم کی فائربریگیڈ کی گاڑیاں و فائر فاٹننگ سٹاف فوری طور  پر پہنچ گیا ۔  تقریبا پونے دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ بجھانے والے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا آگ سے روات جانے مین لائن کا بریکر  سسٹم و کیبل جل گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں تربیلا سے روات جانے والی بجلی کی مین لائن سے سپلائی بند ہو گئی ہے۔تربیلا پاور اسٹشن ذرائع نے بتایا کہ تربیلا سوئچ یارڈ کے بریکر سسٹم و جل جانے والی کنٹرول کیبل کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا۔  

ای پیپر-دی نیشن