بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات ،نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں اڑھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں 16 دسمبر سے 28 فروری 2023 تک تعطیلات رہیں گی۔