مسائل اتنے سنگین ہو گئے حکومت ملک نہیں چلا سکتی، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسائل اتنے سنگین ہو گئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل از وقت الیکشن ہی سیاسی و معاشی عدم استحکام سے نجات ہے ، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی، ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ بھی اہم ہیں4روز کے لیے عمرہ پر آیاہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کیا انہوں نے کہا کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل ہے تو لگ پتہ جائے گا،300 روپے کلو پیاز اور 200روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا، زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، امپورٹس پر پابندی ، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن واحد حل ہے۔