راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک شخص جا ں بحق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈینگی کی وبا کا راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1شخص شکار ہو گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3ہزار روپے جرمانہ ، 2چالان اور72نوٹس جاری کئے گئے ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اس وقت راولپنڈی کے ہسپتالوں میں6مریض داخل ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں2اور ہولی فیملی ہسپتال میں4مریض داخل ہیں جن کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ان مریضوں میں ایبٹ آباد کا ایک، اسلام آبادکے2 اور راولپنڈی کے3 مریض ہیں ، محکمہ صحت راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق اس سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4ہزار7سو63تک پہنچ چکی ہے ، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر رواں سال یکم جنوری سے اب تک 3ہزار89مقدمات درج کرائے گئے، 6سو96مقامات کو سیل کیا گیا، 7ہزار 9سو38چالان اور16ہزار639نوٹس بھجوائے گئے اور مجموعی طور پر 1کروڑ24لاکھ20ہزار 143روپے جرمانہ کیا گیا۔