• news

ایرانی تیل یورپ،امارات‘ چین میں فروخت کرنے پر ترک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی طرف سے ترکیہ کی کاروباری شخصیت ستکی ایان پر پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ ایان نے ایرانی تیل فروخت کرنے کے کروڑوں ڈالر کے ٹھیکے حاصل کر رکھے ہیں۔ ایان اس ایرانی تیل کی فروخت چین، امارات اور یورپی ممالک میں کر رہا ہے۔امریکہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایان اور اس کی کاروباری کمپنیاں ایرانی سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ترکیہ کی کاروباری شخصیت پر تیل کی فروخت کے ذریعے ایان پاسداران انقلاب کے لیے 'منی لانڈرنگ' کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔شام میں کرد باغیوں پر ترکیہ کی حالیہ بمباری سے امریکہ اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پدا ہونے کے بعد اس امریکی فیصلے کا اعلان ہونا اہم بتیا جارہا ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ' ان کی کمپنیاوں نے بین الاقوامی سطح پر تیل کی فروختگی کے معاہدے کیے ہیں اور یہ معاہدے ایران کی خاطر کیے گئے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی طرح ایرانی تیل برداری کے لیے جہازوں کا انتظام و انصرام کرنا اور بعد ازاں ایران کو 'منی لانڈرنگ' میں مدد دینے کی کارروائی کا حصہ بننا یہ سب ایرانی القدس فورس کے حوالے سے ایرانی پاسداران کو رقم فراہمی کے لیے کیا جاتا رہا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایان کے بیٹے بہاالدین ایان اور اس کے ساتھی قاسم ازتاس کے علاوہ بعض دیگر افراد بھی اس کام میں ملوث رہے ہیں۔ اس لیے انہیں بھی امریکی پابندیوں کی زد میں لایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن