• news

سارا ٹبر چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا، سعد رفیق 

لاہور(آئی این پی ) وزیر  ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا ٹبر سرکاری توشہ خانہ سے چوری کی گھڑیاں بیچنے اور بکوانے پر لگا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گھڑی گھڑی چوری کی گھڑیوں کی نت نئی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہیں، چوری کی گھڑیاں پی ٹی آئی کی سیاست کیلئے گھڑیال بن چکی ہیں۔ وزیر ریلوے و ہوابازی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افسوس ! مفت خوری اورٹکے ماری کے عادی مرشد کوئی جائز کاروبار کرلیتے تو ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی، صدقہ و خیرات خوری اور گھڑیاں چوری کرنے سے بچ جاتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن