• news

رضا ربانی کاامریکی محکمہ خارجہ کے  بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ 

اسلام آباد( این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے پاکستان سے متعلق حالیہ بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر رضا ربانی نے  کہا کہ امریکی بیان کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق بریفنگ اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی تشکیل نو کی جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی ٹی ٹی پی سے بات چیت سے ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا،  سابقہ حکومت نے ٹی ٹی پی پالیسی پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا۔

ای پیپر-دی نیشن