• news

 حکومت کی تبدیلی ناکام ہو چکی، الیکشن کرائیں گھر جائیں ، شوکت ترین

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہو رہی پاکستانی خاص طور پر غریب لوگ بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں اب سرد موسم میں گیس نہیں ہے،شوکت ترین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے حکومت کی تبدیلی ناکام ہو چکی ہے، الیکشن کراو اور چلے جائیں 

ای پیپر-دی نیشن