ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب کی کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب روپے کے کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا۔ 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب دالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے، ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جا سکتا۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔ تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروا دیں گے۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کر لیا۔