• news

ملکی بقاء جمہوری نظام سے، انتخابات سے قبل اصلاحات ناگزیر: سراج الحق 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء جمہوری نظام سے وابستہ ہے، الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ا س کے بغیر انتخابات کرائے گئے تو ماضی کی طرح بے یقینی پیدا ہوگی، تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات پر بات چیت کریں  حکومت گوادر کے عوام سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنائے،اگر ملک بچانا ہے تو بلوچستان کے مسائل حل اور وہاں کے لوگوں کو ان کے آئینی حقوق دینے ہوں گے،وفاقی وصوبائی حکومت نے وعدے تو بہت کیے لیکن بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے،کراچی پاکستان کا معاشی شہ رگ ہے،اسے خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لیے بااختیار میئر شہری حکومت کی ضرور ت ہے،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔پی ٹی آئی نے بھی کراچی کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے،عمران خان نے 11سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا،اس رقم میں سے کراچی پر کتنا خرچ کیا گیا؟کچھ پتا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیلاب متاثرین کے لیے آنے والے بیرونی فنڈز کا حساب دیا جائے اور بتایا جائے کہ باہر سے کتنا فنڈ آیااور حکومت نے کتنا جمع کیا اور یہ کہاں خرچ کیا گیا،متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی اورکسی بھی صوبائی حکومت نے کوئی روڈ میپ تیار نہیں کیا۔  نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ ہورہی ہے،وزیر خزانہ سچ نہیں بول رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن