• news

بلو چستان کے عوام کی  سلامتی ، تحفظ کیلئے ہر ممکن کو شش کی جا ئیگی : آرمی چیف 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کا دو روزہ دورہ بلوچستان (کوئٹہ اور تربت)۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے اپنے دورے کے پہلے دن کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف سید عاصم منیر شاہ  نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اوراسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی اور  مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان دورے کے دوسرے روز تربت کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور جنوبی بلوچستان نے بریفنگ دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی بلوچستان میں سلامتی امور، محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن سے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن