• news

با جوہ عمران کے محسن ، ڈبل گیم کا الزام غلط، پارٹی میں مو جود لوگوں نے لڑا ئی کرائی : وزیراعظم آزاد کشمیر 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑایا کیونکہ اندر کے لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں، جنرل باجوہ کی قیادت میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور حکومت چلانے میں ساتھ دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ زیادتی کی۔

ای پیپر-دی نیشن