نامناسب لباس پر سابق مِس کروشیا کو فٹبال سٹیڈیم سے نکال دیا گیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا کو سکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیا۔ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا اور برازیل میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں میدان سے باہر نکال دیا۔نامناسب لباس کا دفاع کرتے ہوئے سابق مِس کروشیا سکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔