پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ‘ 34 کھلاڑی شامل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، تربیتی کیمپ میں 34 خواتین فٹبالرز شامل ہیں جنہیں ہیڈ کوچ عدیل رزقی اور گول کیپنگ کوچ احسان اللہ تربیت دے رہے ہیں۔پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم 2023 کی پہلی بین الاقوامی مصروفیت کا آغاز جنوری میں سعودی عرب میں شیڈول چار ملکی ٹورنامنٹ سے کریگی، یہ ایونٹ 11 سے 19 جنوری تک سعودی عرب کے شہر دمام میں کھیلا جائیگا۔