فیم پبلیکن کپ: عثمانیہ کلب نے پر کوارٹرفائنل میں کوالیفائی کرلیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹبال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ’’فیم پبلیکن کپ2022‘‘کے دوسرے مرحلے کے چوتھے میچ میں عثمانیہ کلب اور ایم ٹی ایف سی کے مابین کانٹے کی ٹکر ہوئی تاہم قسمت نے عثمانیہ کلب کا ساتھ دیا اور اسے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل ہوگئی۔ عثمانیہ فٹ بال کلب نے تین کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں آج سینٹوس ایف سی اور ایگل کلب مدمقابل ہونگے۔