بھارتی میڈیا کا مسلم سکھ دوستی متاثر کرنے کا منصوبہ‘ سمادھی کی جگہ مسجد کی جھوٹی خبر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارتی میڈیا نے مغلیہ دور میں سکھ شہید بھائی تارو سنگھ کی نولکھا لوہا مارکیٹ میں موجود سمادھی کی جگہ مسجد کی تعمیر کی جھوٹی خبر چلا کر آر ایس ایس میڈیا ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی سکھ مسلم بھائی چارے اور دونوںمذاہب کی دوستی میں رخنہ ڈالنے کی ایک اور سازش پکڑی گئی ہے۔ نولکھا لوہا مارکیٹ میں موجود سکھ شہید بھائی تارو سنگھ کی سمادھی ان دنوں انتظامی معاملات کی وجہ سے عام پبلک کے لیے بند رکھی گئی تھی جس کو بنیاد بناکر بھارتی میڈیا نے چھوٹی خبر چلا کر سکھ مسلم دونوںکو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ دوسری طرف پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور اراکین نے مشترکہ طور پر بھارتی آر ایس ایس میڈیا جھوٹی خبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے گوروں کی سرزمین ہے اور ہم یہاں مکمل مذہبی و سماجی آزادی کے ساتھ رہتے ہیں حکومت پاکستان اقلیت دوست ہے۔ ہماری عبادت گاہیں گوردوارے سب آزاد اور محفوظ ہیں کرتار پور کوریڈور سے پریشان ہندوستانی اقلیت دشمن سرکار پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ بند کرے۔
مسجد کی تعمیر