• news

گلیات میں ڈیڑھ انچ تک برفباری سڑکوں کی بحالی کا کام جاری


ایبٹ آباد (اے پی پی) گلیات میں موسم سرما کی دوسری برف باری کا آغاز ہو گیا جس کے بعد اب تک ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ سڑکوں کی صفائی اور بحالی کیلئے جی ڈی اے کی مشینری اور عملہ مسلسل سرگرداں ہے۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائی گی۔ سڑکوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیاحوں کی بحفاظت نقل و حرکت یقینی بنائیں گے۔
گلیات/ برفباری

ای پیپر-دی نیشن