امریکی افواج کی تنخواہوں میں اضافے سمیت دفاعی بجٹ کیلئے 858ارب ڈالر منظور
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی ایوان نمائندگان نے اگلے سال 858ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کیلئے بل منظور کرلیا۔ بل میں مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے،صدر جو بائیڈن نے دفاعی بجٹ 813ارب ڈالر رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن ایوان نمائندگان نے 45ارب ڈالر کے مزید اخراجات کا تخمینہ لگا کر بل پاس کر دیا ہے،350ایوان نمائندگان نے بل کی منظوری دی جبکہ 80نے مخالفت میں ووٹ دیا، اب اسے سینیٹ میں منظوری کیلئے بھیجا جائے گا،نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2023 میں دفاعی اخراجات کیلئے 858ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے،اس میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 4.6فیصد کا اضافہ بھی شامل ہے،مجوزہ دفاعی بجٹ میں اسلحہ، بحری جہاز اور لڑاکا طیارے خریدنے کے اخراجات شامل کیے گئے ہیں۔
امریکہ، دفاعی بجٹ