خضدار: خسرہ سے بہن بھائی سمیت 3 جاں بحق‘ متعدد بچے متاثر
خضدار (این این آئی) خضدار خسرہ کی وباءپھیلنے سے تین بچے جاں بحق ‘متعدد متاثر ہیں۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود اور متاثرین کا علاج کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ باجکی گرباءمیں خسرہ کی وباءپھیلنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ متعدد متاثر ہیں۔ دونوں فوت شدہ بہن بھائی اور احمد زہری کے بچے ہیں جب کہ سارونہ زگر کوہن میں بھی خسرہ سے ایک بچے کے جاں بحق اور متعدد کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔
خسرہ