• news

فضل الرحمن ملاقات‘ حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی میں شامل 


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) شکو‘ شکایتیں اور اختلافات بھلا کر حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علماءاسلام (ف) میں شامل ہو گئے۔ حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماﺅں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ ملاقات کے دوران حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی (ف) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ حافظ حسین احمد 2 سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کئے گئے تھے۔
حافظ حسین احمد

ای پیپر-دی نیشن