اقوام متحدہ غیر قانونی زیرتسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش ہے، مشال ملک
اسلام آباد (آئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر زور دیتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل خاموش ہے،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن دنیا میں ایک ایسا خطہ بھی ہے جہاں پر جانوروں کیلئے بھی ممنوعہ پیلٹ گن کا استعمال انسانوں پر کیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی بھارتی فوج کے لیے روز کا عمل ہے، مقبوضہ وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے،اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ بھارت بغیر کسی ڈر و خوف کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے، بھارتی فوج اب تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔
مشعال ملک