• news

 راولپنڈی، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3افراد ہلاک،2زخمی ،وزیراعلیٰ کا نوٹس 


راولپنڈی(این این آئی) چکری روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع زمین کے تنازع پر پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ لاشیں بھی ضابطے کی کارروائی کےلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔
راولپنڈی ،فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن