سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور حنیف گل کا ڈویژنل افسران کے ہمراہ سگنل شاپ کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ سگنل شاپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر سگنل اینڈ ٹیلی کام ارشاد الحق نے ورکشاپ کے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے الیکٹرانک فرنس اور ریل کو موڑنے والی جدید مشین اور الیٹرک لیبز کے متعلق بتایا۔ جہاں جدید ریلوے سگنیلنگ سسٹم بیرونِ ملک کی بجائے پاکستان میں ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام کے زیر سایہ سگنل شاپ میں کلر لائٹ سگنل،لیول کراسنگ ٹرین الارم سیسٹم اور مزید ایسے آلات تیار کئے جا رہے ہیں جسے پاکستان ریلوے بھاری قیمت پر امپورٹ کیا کرتا تھا۔