متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارروائی، 61 کروڑ 50 لاکھ کی زمینیں واگزار
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ گروپوں کیخلاف کارروائی کرتے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے قابضین سے 61 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی سرکاری زمینیں واگزار کروا لی ہیں۔ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ اکرم جوئیہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد زوار نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ڈی اے عاصم اعجاز اور سب انسپکٹر ایف آئی اے بینش نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ٹیم میں شاہد ،انسپکٹر اشتیاق سب انسپکٹر ایف ائی اے رانا افضل بھی موجود تھے۔