پاکستان کا مقدر قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہی ہے، ضیاء الدین انصاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین نصاری نے کہا کہ پاکستان کا مقدر قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو معاشی و سیاسی حقوق سے محروم کردیا ہے۔ 75 برسوں سے حکمرانوں کی دانستہ غفلت اور ہڈدھرمی کی وجہ سے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ملک و قوم مسلسل تنزلی کا شکار ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے قوم کی خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم اقتدار سے باہر بیٹھ کر ایک عظیم الشان خدمت خلق کا نیٹ ورک چلارہے ہیں اقتدار میں آخر ملک و قوم کی تقدیر بدل کررکھ دیں گے۔ قوم نے سب کو آزما لیا اور بار بار آزمالیا ہے اب ان ظالموں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ قوم کے پاس ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کا آپشن موجود ہے۔انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں حلف برداری کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔