• news

وزیراعظم نے وزارتوں‘ڈویژنز سے8 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی


اسلام آباد (رانا فرحان اسلم )وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبا زشریف نے وزارتوں اور ڈویژنز سے آٹھ ماہ کی مکمل کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے زرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں مختلف وزارتوں کے تحت جاری پراجیکٹس فنڈز ریلیز نہ ہونے کے باعث التوا کا شکارہیں جبکہ متعدد زیلی اداروں میں ملازمین کو تنخواہوںکی عدم دستیابی کا بھی انکشاف ہوا ہے معاشی بحران سے دوچار وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کئے جانے پر افسر شاہی بھی اضطراب کا شکار ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبا زشریف نے موجودہ حکومت کے قیام سے لیکر آج تک آٹھ ماہ میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے کابینہ اجلاس میں بھی وزیراعظم شہبا زشریف کیجانب سے وزارتوںکی کارکردگی کے حوالے سے بھی اکثرا ستفسار کیا جاتا ہے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کئے جانے پر بیوروکریسی مضطرب ہے زرائع کے مطابق وزارتوں کے تحت جاری متعددپراجیکٹس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے التوا ء کا شکار ہیں اور متعدد ماتحت اداروں میں ملازمین کو تنخواہوں کی عدم دستیابی کا بھی سامنا ہے زرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہبا زشریف وزارتوں اور ڈویژنز کی گورنس اور کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن