• news

بلوچستان بلدیاتی الیکشن:حب،لسبیلہ،چمن میں آزاد امیدوار آگے


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ‘ حب اور پشین میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ ہوئی۔ لسبیلا کے 146 میں سے 27 وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ حب کے 138 میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے اور دو وارڈز میں امیدواروں کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے۔ پشین میں سردی کے باعث ووٹرز کا رجحان کم نظر آیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہے جبکہ اے این پی بھی نشستیں حاصل کر رہی ہے۔ ضلع کونسل لسبیلا یو سی 12 وارڈ 4 چک کھلاڑی سے آزاد امیدوار محمد جلال کامیاب ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 11 نتھلہ گوٹھ سے بھی آزاد امیدوار سعید اﷲ مینگل جیت گئے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 39 محمد علی محلہ سے آزاد امیدوار جعفر خان کامیباب ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 37 پتری ہٹیاں محمود آباد سے آزاد امیدوار فرمان علی کامیاب ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 9 مدینہ کالونی سے آزاد امیدوار  غلام قادر کامیاب ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ 43 پیر کاس سے بھی آزاد امیدوار محمد ہاشم کامیاب ہوئے ہیں۔ پشین سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پشین سے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آ گئے۔ جے یو آئی 7 نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔ پشتونخواہ میپ اور عوامی نیشنل پارٹی کی 3,3 نشستیں رہیں۔ ایک نشست پر جے یو آئی کے باغی محمد آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہو گئے۔ کوئٹہ سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کارپوریشن حب کی 43 میں سے 26 نشستیں لسبیلا عوامی اتحاد نے جیت لیں۔ جام گروپ اور نیشنل پارٹی نے 16 نشستیں حاصل کر لیں۔ پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے وارڈ نمبر  2 کے غیر حتمی نتجیہ کے مطابق اے این پی کے حبیب الرحمنٰ 206 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ پشتونخواہ کے شعیب اﷲ 96 ووٹ لے سکے۔ پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے وارڈ نمبر 14 کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق وارڈ نمبر 14 کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جے یو آئی کے سید رحمت اﷲ 172 ووٹ لے کر جیت گئے۔ آزاد امیدوار 119 ووٹ حاصل کر سکے۔ میونسپل کارپوریشن حب وارڈ نمبر 43 کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق محمد ہاشم 260 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ عوامی اتحاد کے بختیار 210 ووٹ لے سکے۔

ای پیپر-دی نیشن