• news

قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس آج ہو نگے


اسلام آباد (نامہ نگار + خبر نگار) قومی اسمبلی‘ سینٹ کے اجلاس آج  ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔ ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم (ترمیمی) بل2022ء منظوری کے لئے پیش کئے جائے گا۔ ادھر سینٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا‘ ڈاکٹر شہزاد وسیم صدارت کریں گے۔ اپوزیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی واضح رہے کہ صدرمملکت نے سینٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن