پی ٹی آئی ارکان استعفے منظور نہ کرنے کا کہتے ہیں‘ سب کو کام کرنا ہو گا: پرویز اشرف
لاہور (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کا واحد فورم صرف پارلیمان ہے۔ پارلیمان کو نظرانداز کرنے سے ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ناشتے کے بعد پریس کانفرنس اور صحافےوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرح اپوزیشن بھی بہت ضروری ہے۔ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو آ گے لے کر جانا ہے۔ سپیکر نے انکشاف کیا کہ ابھی تک پی ٹی آئی والے لاجز میں بیٹھے ہیں‘ مراعات لے رہے ہیں‘ یہ پیغام بھیجتے ہیں‘ فون کرتے ہیں کہ ہمارا استعفیٰ قبول نہ کریں۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آ ئی حکومت کے پونے چار سالہ دور کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔ دریں اثناءسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پےپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن مےں بے نظیر ہال اور سیکرٹریٹ انچارج کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، راجہ شبیر، احسن رضوی، افراز نقوی، بشارت بشی، نبیل کاظمی، نسیم صابر، مدثر شاکر، اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سابق ایم پی اے صغیرہ اسلام کی عیادت، سابق ایم این اے بیلم حسنین کے گھر کے چھوٹے بھائی، حافظ غلام محی الدین صابر بھلہ سے ان کے بھائیوں کی‘ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام حفیظ سے ان کی والدہ کی وفات پر بھی تعزیت کی۔
پرویز اشرف