امارات نے عرب دنیا کا پہلا مشن چاند پر روانہ کر دیا
دبئی(نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کا پہلا مشن چاند پر روانہ کر دیا ، راشد روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے فلوریڈا سے سپیس ایکس راکٹ نے اڑان بھری۔ یو اے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے دبئی میں قائم سپیس سینٹر کے کنٹرول روم سے راشد روور کی پرواز کا جائزہ لیا۔شیخ حمدان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا چاند پر پہنچنا اس قوم کیلیے ایک اور سنگ میل ہے جس کے عزائم کی کوئی حد نہیں۔