• news

سرکاری و نجی سکولز 3روز  بعد آج دوبارہ کھل گئے


لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری و نجی سکولز تین روز بعد آج (پیر) کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میںجمعہ اور ہفتہ تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ اتوار کی تعطیل کو ساتھ ملا کر تعلیمی ادارے تین روز بند رہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سموگ کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق نجی کمپنیوں کے دفاتر اور سب آفسزدو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ دی پنجاب نیشنل کلائمینٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف)ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 سب سکیشن 2 ایچ کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ اورہفتہ کے لئے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کے اجراء کے پہلے ہفتے نجی دفاتر کی جانب سے احکامات کی پابندی نہیں کی گئی جس کی بناء پر اب حکومت نے اس پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن