• news

وفاق اور پنجاب سندھ گریٹر تھل کینال منصوبے پر آمنے سامنے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاق‘ پنجاب اور سندھ گریٹر تھل کینال منصوبے پر آمنے سامنے آ  گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کی لڑائی کی وجہ سے اے ڈی بی نے قرض واپس لینے کی دھمکی دے دی۔ سندھ کا مؤقف ہے کہ پنجاب گریٹر تھل کینال کو پانی کہاں سے فراہم کرے گا جبکہ پنجاب کا مؤقف ہے کہ اپنے کوٹہ سے کسی بھی ذریعے سے پانی دے سکتے ہیں۔ پلاننگ ڈویژن میں بھی پنجاب کا مؤقف مسترد کر دیا گیا۔ 200 ملین ڈالر قرض دیا تھا، ایشیائی ترقیاتی بنک کا کہنا ہے کہ صورتحال برقرار رہی تو 15 دسمبر کو قرض واپس لے لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن